بلدیاتی الیکشن
صوبے کے 14 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی (فائل فوٹو)

بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرانے کیلئے متحدہ کا الیکشن کمیشن کو خط

کراچی : متحدہ پاکستان نے بلدیاتی الیکشن کا دوسرامرحلہ ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی مہم اور پولنگ کے دوران کرونا پھیلنے کا خدشہ ہے ۔کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ ملتوی کیا جائے ۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان سینیٹر نسرین جلیل کے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنر سندھ کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ میں اس وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے لہذا حتمی ووٹر فہرستوں کے اجرا، کرونا وائرس کی کیسز میں کمی اور حلقہ بندیوں کی نئی مشق تک بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کیا جائے۔

واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 24 جولائی کو ہوگا۔