اسلام آباد پولیس کو مکمل اختیارات دے کر راستے خالی کرانے کا اختیار دیا جائے،فائل فوٹو
اسلام آباد پولیس کو مکمل اختیارات دے کر راستے خالی کرانے کا اختیار دیا جائے،فائل فوٹو

تحریک انصاف کے جلسے پر اسلام آباد میں ریڈ الرٹ-بھاری نفری تعینات

اسلام آباد: تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے ۔ اور ریڈ زون جانےوالے تمام راستوں پر نفری تعینات کردی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر موثر چیک پوائنٹس لگادئیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ضلع بھر میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کرنے کے احکامات اور ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز کو ضلع بھر میں سرچ و کومنگ آپریشنز کرنے کی ہدایات بھی جاری کردیں۔

جب کہ چیکنگ کو مؤثر بنانے کےلیے دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ بھی تعاون کریں گے۔

پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے کسی بھی لاءاینڈآرڈر صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس اہلکاروں کو 10 ہزار سے زائد آنسو گیس کے شیل بھی مہیا کیے گئے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد نے ہدایت جاری کی ہیں کہ تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں رہیں اور کسی بھی لاء اینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹنے کے لئے نفری کو بریف کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں۔