بھارتی عدالت نے صحافی محمد زبیر کی درخواست ضمانت مسترد کردی (فائل فوٹو)
بھارتی عدالت نے صحافی محمد زبیر کی درخواست ضمانت مسترد کردی (فائل فوٹو)

مسلمان بھارتی صحافی کو جیل بھیج دیا گیا

نئی دہلی:گستاخ بی جے پی ترجمان نوپور شرما کا معاملہ سامنے لانے پر مسلمان بھارتی صحافی محمد زبیر کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی ۔ بھارتی عدالت نے  محمد زبیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق توہین رسالت کا معاملہ اُٹھانے والے مسلمان صحافی محمد زبیر کو 27 جون کو گرفتار کیا گیا تھا اور آج پٹیالہ عدالت نے ان کی درخواستِ ضمانت مسترد کرتے ہوئے  جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاہے۔

نئی دہلی پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ یہ معاملہ کافی حساس ہے، صحافی نے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچایا ہے جس کے لیے ملزم تفتیش جاری ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

واضح رہے کہ بھارت میں صحافتی تنظیموں نے محمد زبیر کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔