حیدرآباد،ٹھٹھ، بدین اوردیگ شہروں میں بھی بارش ہوسکتی ہے (فائل فوٹو)
حیدرآباد،ٹھٹھ، بدین اوردیگ شہروں میں بھی بارش ہوسکتی ہے (فائل فوٹو)

کراچی میں پھر موسلا دھار بارش کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے ہفتے کو برسات نہ ہونے کے بعد آج (اتوار) سے 5 جولائی تک شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارشوں کی پیش گوئی کردی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج اورکل ہلکی بوندا باندی اور منگل بدھ کو تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ بارشوں کے سلسلے کی شدت میں کمی آگئی ہے اوراس کا مرکزکراچی کے جنوب جنوب مغرب کی جا نب بحیرہ عرب میں موجود ہے۔ تاہم آج (شام/رات)سے بدھ کے دوران سندھ (تھرپارکر، عمرکوٹ، ٹھٹھہ، بدین، سانگڑھ، میرپورخاص، حیدرآباد، جامشورو، دادو، کراچی) اور بلوچستان (خضدار، لسبیلہ، آواران، خاران، پنجگور) میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق اتوار سے داخل ہونے والا سسٹم پانچ جولائی تک سندھ میں رہے گا، جس کے بعد کراچی، تھر پارکر،عمرکوٹ، سانگھڑ بدین، میر پورخاص، ٹھٹہ،حیدرآباد،ٹنڈومحمد خان،ٹنڈو الہیار،دادو جامشورو میں بڑے پیمانے پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔