اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،فائل فوٹو
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،فائل فوٹو

رنگ روڈ اسکینڈل۔سابق کمشن سمیت 13 افسران کو بے گناہ قرار دیا گیا

راولپنڈی۔رنگ روڈ اسکینڈل میں ملوث سابق کمشنر کیپٹن(ر) محمد محمود، لینڈ ایکوزیشن کلکٹر وسیم تابش سمیت 13 افسران کو بے گناہ قرار دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق رنگ روڈ اسکینڈل میں ملوث افسران پرالزامات کی تحقیقات وزیراعظم کی سربراہی میں کی گئی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل گزشتہ سال سامنے آنے پرسابق وزیراعظم کی ہدایت پر انکوائری شروع کی گئی تھی۔

سابق کمشنر سید گلزار حسین شاہ کی سربراہی میں ہونے والی تحقیقات میں سابق کمشنر کیپٹن(ر) محمو محمود، لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر وسیم تابش سمیت 13 سول افسران کو گنہگار قرار دیاگیا تھا جس کے بعد معاملہ اینٹی کرپشن کے سپرد کیا گیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھاجس میں سابق کمشنر محمد محمود اور لینڈ ایکوزیشن کولیکٹر وسیم تابش کو گرفتار کیا گیا تھا،سکینڈل میں سامنے والی سیاسی شخصیات پہلے ہی کلین چٹ مل چکی تھی۔

مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہونے کے بعد الزامات کی تحقیقات دوبارہ کی گئی جس میں سابق کمشنر محمد محمود سمیت 13سول افسران کو بے گناہ قرار دے دیاگیا اس حوالے سے سٹیبلیشمینٹ ڈویژن نے افسران کی بے گناہی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔