38نئے کیسزرپورٹ

کورونا سے مزید دو افراد جاں بحق

اسلام آباد:ملک میں کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر کے سبب 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ24 گھنٹے کے دوران 16 ہزار 755 ٹیسٹ کئے گئے۔ چھ سو پچاس نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ آٹھ  فیصد ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ایک سو اڑتیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔