پاکستان میں تعداد 50 لاکھ سے متجاوز- خیبر پختون میں فارمنگ جاری ہے۔فائل فوٹو
 پاکستان میں تعداد 50 لاکھ سے متجاوز- خیبر پختون میں فارمنگ جاری ہے۔فائل فوٹو

سیاست دانوں کو گدھے سے تشبیہ دینے پرشہری عدالت پہنچ گیا

کراچی:سیاست دانوں کو گدھے سے تشبیہ دینے پرشہری عدالت پہنچ گیا۔
کراچی میں ایک شہری نے سوشل میڈیا پر سیاستدانوں کو گدھے سے تشبیہ دینے کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔ ڈیفنس فیز ٹو کے رہائشی سروان بھٹی نے عدالت میں دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ اختر حسین شیخ نامی شخص نے فیس بک پر سیاستدانوں کو گدھے سے تشبیہ دی ہے۔ گدھا بہت محنتی جانور ہے اورکسی کو نقصان نہیں پہنچاتا۔اس شخص کی طرف سے سیاستدانوں کو گدھے سے تشبیہ د ے کرایک محنتی جانورکی توہین کی گئی ہے جس سے دنیا بھر کےتمام گدھوں کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے سیاستدانوں کو گدھوں سے تشبیہ دینے والے اس شخص کے خلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے سائبرکرائم ونگ سے رابطہ کیا لیکن ونگ نے کوئی کارروائی نہیں کی، حالانکہ جانوروں کی تحقیر کرنا جانوروں کے لیے بنائے گئے قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
درخواست استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایف آئی اے کو حکم دے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حسب ضابطہ کارروائی کی جائے۔