مسلم لیگ نے فرح خان  کیخلاف بھی چارج شیٹ جاری کردی۔(فائل فوٹو)
مسلم لیگ نے فرح خان  کیخلاف بھی چارج شیٹ جاری کردی۔(فائل فوٹو)

عطا تارڑکے عمران خان پر منشیات استعمال کرنے کے سنگین الزامات

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے لاہور میں صوبائی وزیر ملک احمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کا سوال جواب دیتےے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کرنا ہو تو منشیات استعمال کرنے کے کیس میں بھی گرفتار کر سکتے ۔

عطا تارڑ نے دعویٰ کیا کہ سب جانتے ہیں کہ عمران خان منشیات کھل کر استعمال کرتے ہیں،اور اس کے عادی بھی ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان جیل بھی جانے سے اس لئے ڈرتے ہیں کیوں کہ ان کو وہاں منشیات نہیں ملے گی ۔

عطا تاڑ نے الزام لگایا کہ عمران خان چرس تو کرکٹ کے زمانہ سے استعمال کرتے تھے مگر اب وہ کوکین اسعتمال کرتے ہیں۔عطا تارڑ کی اس پریس کانفرنس کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔