انتہا پسند مرنے کے بعد بھی افضل کی لاش کو ٹھوکریں مارتے رہے(فائل فوٹو)

مسجد نبوی میں نعرے بازی، 6 پاکستانیوں کو قید و جرمانے کی سزا

مکہ: مسجد نبویﷺ  واقعہ  میں ملوث 6 گرفتار شہریوں کو مدینہ کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانے کی سزا سنادی۔تین پاکستانیوں انس، ارشاد اور سلیم کو دس دس سال جب کہ خواجہ لقمان، افضل کو اور غلام محمد کو آٹھ آٹھ سال قید سمیت ہر مجرم کو 20ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اس سے قبل واقعے میں ملعث ہونے کے الزام میں مدینہ منورہ کی عدالت ایک پاکستانی تین سال قید اور دس ہزار ریال جرمنے کی سزا سنا چکی ہے۔

خیال رہے کہ مسجدنبویﷺ میں 27 رمضان المبارک کو وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے پہنچنے پر نعرے بازی کی گئی تھی جس کے بعد مقامی انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔