تحریک انصاف، پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور آل پاکستان  مسلم لیگ شامل
تحریک انصاف، پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور آل پاکستان  مسلم لیگ شامل

نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان،چین کا سخت جوابی اقدام

بیجنگ:چین نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی اوران کے خاندان پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ نینسی پلوسی نے چین کے داخلی امور میں سنگین مداخلت کی ہے اور چین کی علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچایا ہے۔

وزیر خارجہ کے بیان کے مطابق نینسی پلوسی کےاشتعال انگیزاقدامات کی وجہ سے پلوسی اور ان کے اہلخانہ پر چین کے مروجہ قوانین کے تحت پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا اور چین کی ملٹری قیادت کے درمیان ڈائیلاگ منسوخ کر رہے ہیں۔

چین کے وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا ہے کہ نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے نتیجے میں ہم امریکاسے کلائمیٹ کی تبدیلی ،میری ٹائم سیفٹی مکنیزم پر بات چیت اورانسداد منشیات تعاون معطل کر رہے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ  کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کراس بارڈرکرائم پری وینشن کیلیے تعاون بھی معطل کر رہے ہیں،جبکہ امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے جواب میں مزید اقدمات بھی کریں گے۔