اطلاق سزائے موت، جاسوسی، گینگ ریپ، بینک ڈکیتی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، اغوا اور ڈکیتی کے مجرموں پر نہیں ہوگا
اطلاق سزائے موت، جاسوسی، گینگ ریپ، بینک ڈکیتی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، اغوا اور ڈکیتی کے مجرموں پر نہیں ہوگا

صدر مملکت کا جشن آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

 اسلام آبادصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا۔آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت جیلوں میں موجود قیدیوں کی سزاؤں میں پانچویں حصے کی کمی کی جائے گی۔ 65 سال یا اس سے زائد عمر کے مرد قیدی جو 15 سال يا زیادہ قید کاٹ چکے ہیں ، اُن کیلئے بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان ہے۔

60 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین جو 10 سال یا اس سے زیادہ قید کاٹ چکی ہیں انہیں بھی بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ دی گئی ہے۔

قید کی سزا کا تین چوتھائی حصہ کاٹنے والے قیدیوں اور 20 سال قید مکمل کرنے والے قیدیوں کی سزا میں بھی مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

سزاؤں میں کمی کا اطلاق سزائے موت، جاسوسی، گینگ ریپ، بینک ڈکیتی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، اغوا اور ڈکیتی کے مجرموں پر نہیں ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

راولپنڈی پولیس کا بڑا سرچ آپریشن۔ بھاری اسلحہ برآمد

30 ملزمان گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد ۔تھانہ چونترہ اورچکری کی حدود میں ہونے والےآپریشن میں ایلیٹ کمانڈوزسمیت بڑی تعداد میں افسران اوراہلکاروں نے حصہ لیا