سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جمع  کرائے
سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جمع  کرائے

کراچی: این اے 246 پر ضمنی الیشکن کیلے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں ۔سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی سندھ کے سربراہ علی زیدی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ضمنی انتخابات کے لیے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کراچی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے دفتر میں جمع کروائے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 3 نشستوں کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں ۔سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جمع  کرائے۔عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما شکور شاد نے کورننگ امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرائے ہیں۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ضمنی الیکشن خود لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

آڈیو لیکس تحقیقات: اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنانے کی منظوری

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، وفاقی وزرا کے علاوہ سروسز چیفس، حساس اداروں کے سربراہان اور دیگر اعلی حکام کی شرکت