فی تولہ قیمت کمی کے بعد 1 لاکھ 54 ہزار 700 روپے ہو گئی۔فائل فوٹو
فی تولہ قیمت کمی کے بعد 1 لاکھ 54 ہزار 700 روپے ہو گئی۔فائل فوٹو

 سونے کی قیمت میں 500 روہے فی تولہ کمی

 کراچی:  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ اور دس گرام کے نرخوں میں کمی آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں یعنی جمعے کے روز بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت  12 ڈالر اضافے سے 1802 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچی، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی برقرار رہنے کے سبب  فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 429 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

حالیہ کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 138500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 118741روپے کی سطح پر آگئی۔

یہ بھی دیکھیں

گیس کے ذخائر میں کمی، سردیوں میں بحران کا خدشہ

دنیا میں گیس 2 سے 3 فیصد مہنگی ہوچکی ہے، مارکیٹ کے حالات کو دیکھتے ہوئے گیس نہیں خرید سکتے,سیکریٹری پیٹرولیم علی رضا بھٹہ