کیا آزادی کے 75سال بعد شخصی غلامی کا دور شروع ہو رہا ہے؟ وزیردفاع
کیا آزادی کے 75سال بعد شخصی غلامی کا دور شروع ہو رہا ہے؟ وزیردفاع

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا اصل چہرہ سامنے آرہا ہے،خواجہ آصف

 لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف  نے کہاہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا اصلی چہرہ سامنے آرہا ہے،لاہورمیں 14اگست سے ایک دن پہلے قومی پرچم اتار کے عمران کا جھنڈا لہرایا جا رہا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کیا آزادی کے 75سال بعد شخصی غلامی کا دور شروع ہو رہا ہے؟انہوں نے کہا کہ اگر یہ خیبرپختون، بلوچستان، سندھ میں ہو رہا ہوتا تو غداری کے فتوے کا سیلاب آ جاتا ہے ۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا اصلی چہرہ سامنے آرہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

 ملزم کئی گھنٹے تک بیٹھارہا ،باری آنے پرڈاکٹر پرفائرنگ کردی۔ فائل فوٹو

کراچی ۔ دندان سازکلینک پر فائرنگ،ایک چینی باشندہ ہلاک

چینی دندان ساز ڈاکٹر رونلڈ اوران کی اہلیہ زخمی ہوگئیں،ملزم مریض بن کر آیا تھا۔پولیس