شہداء میں سپاہی ساجد علی، سپاہی عدنان ممتاز شامل ہیں، آئی ایس پی آر
شہداء میں سپاہی ساجد علی، سپاہی عدنان ممتاز شامل ہیں، آئی ایس پی آر

دیرمیں دستی بم دھماکا، 2 فوجی جوان شہید

 پشاور: خیبرپختون کے ضلع دیر میں دھماکے باعث پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ کے مطابق ضلع دیر کے علاقے باروال میں سیکیورٹی فورسز پردستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہو گئےآئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں سپاہی ساجد علی اور سپاہی عدنان ممتاز شامل ہیں۔

دونوں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

کراچی میں اچانک سیکورٹی ہائی الرٹ کیوں ؟

کراچی پولیس چیف کے احکامات پر شہر کےمختلف اضلاع میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔