وکیل دفاع نے تصدیق کی کہ امین بلیدی، عبدالغفار کو ضمانت پر جیل سے رہا کردیا گیا ہے(فائل فوٹو)
وکیل دفاع نے تصدیق کی کہ امین بلیدی، عبدالغفار کو ضمانت پر جیل سے رہا کردیا گیا ہے(فائل فوٹو)

عزیربلوچ کی 6 مقدمات میں درخواست ضمانت مسترد

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے قتل، پولیس مقابلے، ناجائزاسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے 6 مقدمات میں کالعدم پیپلز امن کمیٹی کےسربراہ عزیر بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وہ پاکستان پیپلزپارٹی کے قیادت اور سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران کی مبینہ سرپرستی میں قتل، اقدام قتل، قانون نافذ کرنیوالوں پر مسلح حملوں سمیت بھتہ خوری اورمجرمانہ ریکٹ چلانے سے متعلق درجنوں مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔

سینٹرل جیل کے اندر جوڈیشل کمپلیکس میں مقدمے کی سماعت کرنےو الے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد ضمانت کی درخواست پر اپنا فیصلہ سنایا۔

جج نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات کی سماعت کے موجودہ مرحلے میں درخواست گزار بعد از گرفتاری کی قانونی رعایت سے فائدہ اٹھانے کا اہل نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی چوری ، ملزمہ گرفتار

لاہورکے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی چوری میں ملوث مرکزی ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔