پشاور میں ہوائی فائرنگ
پشاور میں ہوائی فائرنگ

کراچی میں جشن آزادی پرہوائی فائرنگ، زخمیوں کی تعداد 31 ہوگئی

کراچی کے مختلف علاقوں میں جشن آزادی کے موقع پر کی جانے والی ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والوں کی تعداد 31 ہوگئی. فائرنگ کے واقعات ٹیپوسلطان، گلبہار، چاکیواڑہ، شیرشاہ، شاہ فیصل کالونی، نارتھ ناظم آباد، عزیزآباد، گلشن اقبال بیت المکرم مسجد، کیماڑی، سٹی کورٹ پان منڈی گنگا بائی کمپاؤنڈ، آرام باغ، سولجر بازار، لیاقت آباد، گارڈن، لیاری بکرا پیڑی، نیو ٹاؤن، اور ڈیفنس فیز 2 میں پیش آئے۔زخمیوں کو ابتدائی طور پر نجی اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد پولیس سرجن کی رپورٹ کے لیے جناح، عباسی اور سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

جشن آزادی کے موقع پر ہفتہ کی شب رات 12 بجتے ہی شہر فائرنگ کی گھن گرج سے گونج اٹھا، شہر کو امن کو گہوارہ بنانے کے بڑے بڑے دعویٰ کرنے والی پولیس شہر بھر میں ہونے والے جرائم کے ساتھ فائرنگ کے واقعات کو روکنے میں بھی ناکام رہی۔

یہ بھی دیکھیں

کراچی میں اچانک سیکورٹی ہائی الرٹ کیوں ؟

کراچی پولیس چیف کے احکامات پر شہر کےمختلف اضلاع میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔