پولیس نے لیگی رہنماؤں عطا تارڑ،رانا مشہوداور اویس لغاری کی گرفتاری کی اجازت طلب کی۔فائل فوٹو
پولیس نے لیگی رہنماؤں عطا تارڑ،رانا مشہوداور اویس لغاری کی گرفتاری کی اجازت طلب کی۔فائل فوٹو

پولیس کوعطا تارڑ کی گرفتاری سے روک دیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو لیگی رہنماعطا تارڑ کی گرفتاری سے روک دیا۔

25 مئی کو پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں پر تشدد کا الزام، عدالت نے عطا تارڑ کی 14 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائرکی تھی، درخواست میں عطا تارڑ نے استدعا کی تھی کہ لاہور کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کییئے حفاظتی ضمانت دی جائے۔

علاوہ ازیں معاون خصوصی وزیراعظم و رہنما مسلم لیگ ن عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف جو مقدمات بنائے جا رہے ہیں وہ محض تعصب اور سیاسی انتقام کی بنیاد پر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں کرپشن، اسٹریٹ کرائمز، صنفی جرائم عروج پر ہیں وہاں پوری وزارت داخلہ سیاسی مخالفین کو دھمکیاں دینے میں مصروف ہے، قانونی راستہ اپناؤں گا، اللہ تعالٰی کے فضل سے نہ کبھی جھکا تھا نہ جھکوں گا۔

یہ بھی دیکھیں

بختاور بھٹو کا والد کی طبیعت سے متعلق اہم بیان

آصف زرداری کو کورونا کے بعد کے کچھ مسائل کا سامنا ہے، ان کے پھپھڑوں کے قریب دوبارہ پانی جمع ہوگیا ہے