اوگرا تین روز کے دوران عالمی رجحان کے مطابق حتمی سمری بھجوائے گا۔فائل فوٹو
اوگرا تین روز کے دوران عالمی رجحان کے مطابق حتمی سمری بھجوائے گا۔فائل فوٹو

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد:ڈالرکی قدرمیں گراوٹ اورعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرنے کے بعد اوگرا نے نرخوں میں کمی کی  سمری پرکام شروع کردیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے اور پیٹرولیم مصنوعات پرعائد لیوی ٹیکس کی شرح کو کم کرکے بھی عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔

 اوگرا نے پیٹرول 15روپے، ڈیزل 7روپے اور مٹی کا تیل 2روپے فی لٹر سستا کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح کم کرکے ریلیف بڑھایا بھی جاسکتا ہے، تاہم حتمی فیصلہ آج وزیراعظم کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیوں؟

لاہور کے 84 تھانوں سمیت پنجاب کے 720 تھانوں میں 900 سے زائد ایس ایچ اوز کا تبادلہ کیاگیا