انگلینڈ کیخلاف پاکستان کے 120 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ

 کراچی: سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان ٹیم انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا لیے۔قومی ٹیم کے کپتان اور اوپنر بابراعظم 31 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ حیدر علی نے 11 رنز بنا کر سیم کرن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 68 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر اسٹپ ہوگئے۔ محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 2ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔

ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز شان مسعود 7 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی دیکھیں

پانچواں ٹی 20، پاکستان نے انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دیدی

پاکستان نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 5 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-3 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔