معروف بھارتی کامیڈین راجو شری واستو چل بسے

مبئی: معروف بھارتی کامیڈین راجو شری واستو چلے بسے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور کامیڈین راجو شری واستو دنیاسے کوچ کر گئے۔ ان کی عمر 58 برس تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ راجو شری واستو 10 اگست کو جم میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال میں داخل تھے۔

طبیعت نا سازی کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ تمام تر کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے۔

راجو شری واستو نے 1980  کی دہائی میں  انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام شروع کیا انہوں نے کئی بھارتی فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے کئی کامیڈی شوز میں اسٹینڈ اپ کامیڈی  کرکے شہرت کمائی۔

یہ بھی دیکھیں

سری لنکا ، سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا پر استعمال پرپابندی

ملک میں شدید معاشی بحران کی وجہ سے اسکول کے بچے خوراک کی کمی سے بے ہوش ہو رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔