بختاور بھٹو کا والد کی طبیعت سے متعلق اہم بیان

بختاور بھٹو کا والد آصف زرداری کی طبیعت سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بختاور بھٹو نے لکھا کہ آصف زرداری کو کورونا کے بعد کے کچھ مسائل کا سامنا ہے، ان کے پھپھڑوں کے قریب دوبارہ پانی جمع ہوگیا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے آصف زرداری سیلاب کے دوران بھی نظر نہیں آئے، ان کے بچے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ آپ سب کے پیغامات اور دعاؤں کا شکریہ۔

واضح رہے کہ منگل کے روز سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں کلفٹن کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

اسپیکرپنجاب اسمبلی کی ملاقات

پرویزالہٰی اورمونس الٰہی سے اسپیکرپنجاب اسمبلی کی ملاقات

پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں، پرویزالہٰی، غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے،مونس الٰہی