فلوریڈا میں شارک مچھلیاں سڑکوں پر نکل آئیں

فلوریڈا:  امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان  نے شارکس کو سمندر سے سڑکوں پر پہنچا دیا۔  امریکی تاریخ کے طاقتور ترین طوفان میں سے ایک فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرانے پر عجیب ہی نظارہ دیکھنے میں آیا، سڑکوں اور گلیوں  پر بہتے پانی میں شارک مچھلیاں تیرتی اورکرتب دکھاتی نظرآئیں۔

سوشل  میڈیا پر فلوریڈا کی صورتحال سے متعلق ویڈیوز وائرل  ہوئی ہیں جنہیں دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ ویڈیوز دیکھنے  کے بعد ایک صارف نے ٹوئٹ  میں بتایا کہ میامی کی سڑکوں پر پروارکا شارک دیکھی گئی جسے قاتل وہیل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

سمندری طوفان گزشتہ روز فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرایا، جہاں موسلا دھار بارشوں اورتیز ہوائوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شارکس کے علاوہ کوریج  کرنےو الی ٹی وی رپورٹرز بھی  طوفان سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نبرد آزما دیکھائی دیئے۔

ریکارڈ کئے جانے والے مناظر کے مطابق یہ طوفان امریکا میں اب تک ریکارڈ کئے جانے والے طاقتور ترین طوفان میں سے ایک ہے۔

واضح رہے کہ مچھلیوں کے بارے میں مشہور ہے کہ ان  کی سننے کی حس بہت تیز ہوتی ہے، اسی لئے وہ ارد گرد کے ماحول میں حرکات کا اندازہ لگانے میں بھی بڑی تیز ہوتی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

حجاب قانون کا جائزہ شروع

ڈھائی ماہ بعد ایرانی پارلیمنٹ نے حجاب قانون کا جائزہ لینا شروع کر دیا

حجاب سے متعلق قانون کا جائزہ لیا جا رہا ہے، پارلیمنٹ اورعدلیہ حجاب قانون پر کام کر رہے ہیں