کراچی، گیس لیکج آتشزدگی سے گھر کے 5 افراد جھلس گئے

کراچی کے علاقے لیاری میں ایک گھر میں گیس لیکیج سے لگنے والی آگ کے باعث بچے اور خاتون سمیت 5 افراد جھلس گئے۔
گھر میں گیس لیکیج کا واقعہ لیاری میراں ناکا محمدی مسجد کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
جھلس کر زخمی ہونے والوں میں 40 سالہ عارف ولد غوث محمد اور ان کی 35 سالہ زوجہ سمیرا ، 13 سالہ بیٹی عریبہ، 12 سالہ بیٹا ایان، 8 سالہ بیٹی ایمان اور 2 سالہ بیٹی عنایا شامل ہیں۔
جھلس کر زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کےلیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسمبلی توڑنےکااعلان

وزیراعلیٰ کے پی کے کا بھی عمران خان کے حکم پر اسمبلی توڑنےکااعلان

 ہم سب عمران خان کے ایم پی ایز ہیں، ملک کی حقیقی آزادی کے لیے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں