سائفر لیک سے متعلق عمران خان کا رد عمل، ریحام بھی خاموش نہ رہ سکیں

کراچی: پی ٹی آئی کے چیئرمین کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے تو ٹھیک ہیں، وہ کھلاڑی ہیں،کھیل کھیل میں سب کام کئے جارہے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ریحام خان نے عمران خان کے سائفر لیک پر دیئے ردّ عمل پر کہا کہ پہلے کھیل کھیل میں ملک کی معیشت دھرنوں کے ذریعے تباہ کی، پھر کھیل کھیل میں اقتدار پر مسلط ہو کر معیشت کا بیڑا غرق کیا،انہوں نے کہا کہ آخر میں خط سے کھیل کر ملک کے سفارتی تعلقات تباہ کرنے کی پوری کوشش کی۔

خیال رہے کہ  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سائفر لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سائفر کو شہبازشریف وغیرہ نے لیک کیا ، شہباز شریف نے بڑا اچھا کیا جوسائفر لیک کردیا، اس کے اوپر تو ابھی میں نے کھیلا ہی نہیں ہے، یہ ایکسپوز کریں گے تو کھیلیں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

اسمبلی توڑنےکااعلان

وزیراعلیٰ کے پی کے کا بھی عمران خان کے حکم پر اسمبلی توڑنےکااعلان

 ہم سب عمران خان کے ایم پی ایز ہیں، ملک کی حقیقی آزادی کے لیے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں