دولہا میت کی طرح تابوت میں بند ہو کر اپنی شادی میں پہنچ گیا

لندن: شادی کا دن کسی بھی شخص کے لیے زندگی کا سب سے بڑا خوشی کا دن ہوتا ہے، لیکن برطانیہ میں ایک شخص نے اپنی شادی کی تقریب میں کچھ ایسے انداز میں جانے کا فیصلہ کیا کہ جان کر آپ یہ فیصلہ نہ کر پائیں کہ اس کی شادی کی خوشی منائی جانی چاہیے یا اس کی سوچ پر ماتم کیاجانا چاہیے۔ڈیلی اسٹار کے مطابق اس دولہے نے کسی میت کی طرح ’تابوت‘ میں بند ہو کر اپنی شادی میں جانے کا فیصلہ کیا اور اس پر عملدرآمد بھی کر گزرا۔

ٹک ٹاک اکائونٹ @tobz88پر اس واقعے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے ، جس میں مردوخواتین تابوت میں بند دولہے کو اٹھا کر شادی کی تقریب میں لا رہے ہوتے ہیں۔ یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ، جسے اب تک 68لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ویڈیو پوسٹ کرنے والے صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’کیا یہ جنازہ ہے؟ نہیں۔ یہ میرا دوست ہے جس نے تابوت میں بند ہو کر اپنی شادی کی تقریب میں آنے کا فیصلہ کیا۔‘‘

یہ بھی دیکھیں

تاش کے پتوں سے بنی 50منزلہ عمارت کا عالمی ریکارڈ

چین سے تعلق رکھنے والے ٹائن روئی نے یہ ریکارڈ صرف 5 گھنٹے 4 منٹ میں مکمل کر لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔