مفتی رفیع عثمانی کی رحلت پر پورا ملک سوگوارہے۔فائل فوٹو
مفتی رفیع عثمانی کی رحلت پر پورا ملک سوگوارہے۔فائل فوٹو

مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ اتوار کی صبح 9 بجے ہو گی

کراچی۔۔۔مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی کی نماز  جنازہ اتوار کی صبح نو جامعہ دارالعلوم کراچی میں ادا کی جائے گی،میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدارس مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق نماز جنازہ کے بعد جامعہ دارالعلوم کراچی کے قبرستان میں تدفین عمل میں لائی جائے گی۔

اس موقع پرعلماء و طلباء،متوسلین و متعلقین سے کہا گیا ہے کہ نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آنے والے حضرات جامعہ دارالعلوم کراچی کی جانب سے مرتب کردہ نظم کا خیال رکھیں،مولانا رحمانی نے مزید بتایا کہ قائدین وفاق المدارس نے تمام مدارس و جامعات اور تمام مسلمانوں سے مفتی اعظم پاکستان مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پی ٹی آئی کی بے حسی پر عوام اور خصوصاً سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے۔فائل فوٹو

سانحہ پولیس لائنز متاثرین پی ٹی آئی قیادت کی بے حسی پردل گرفتہ

سانحہ پشاور کو تین دن گزرنے کے باوجود تحریک انصاف کا کوئی مرکزی لیڈر نہیں آیا-