زلزلے کامرکزجاوا کے مغربی علاقے میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔فائل فوٹو
زلزلے کامرکزجاوا کے مغربی علاقے میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔فائل فوٹو

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں زلزلہ۔50 افراد ہلاک،700 زخمی

جکارتہ:انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں زلزلے سے 50 افراد ہلاک ،700 سے زائد زخمی ہوگئے۔ سیکڑوں عمارتیں لرزگئیں، زلزلے سے ہزاروں مکانات کو نقصان پہنچا۔ لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوگئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.6 تھی اور اس کا مرکزجاوا کے مغربی علاقے میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے جکارتا میں محسوس کیے گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس میں انڈونیشین حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیر کی صبح انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں آنے والے زلزلے سے متعدد عمارتیں گرگئیں ۔ عمارتوں کے ملبے میں بہت سے لوگ دبے ہوئے ہیں۔زلزلے سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق 50 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔علاقے میں آفٹر شاکس بھی محسوس کئے جا رہے ہیں۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کاکہناہے کہ دارالحکومت جکارتہ میں میں بھی  زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ،جکارتہ میں زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں ، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ خوفزدہ ہو گئے اور گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

یہ بھی دیکھیں

حجاب قانون کا جائزہ شروع

ڈھائی ماہ بعد ایرانی پارلیمنٹ نے حجاب قانون کا جائزہ لینا شروع کر دیا

حجاب سے متعلق قانون کا جائزہ لیا جا رہا ہے، پارلیمنٹ اورعدلیہ حجاب قانون پر کام کر رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔