سعودی عرب کی طرف سے صالح الشیری اورسالم الداوسری نے ایک ایک گول کیا۔فائل فوٹو
سعودی عرب کی طرف سے صالح الشیری اورسالم الداوسری نے ایک ایک گول کیا۔فائل فوٹو

فٹبال ورلڈ کپ کا پہلا بڑا اپ سیٹ۔سعودی عرب نے ارجنٹائن کو دھول چٹا دی

دوحہ:فیفا ورلڈ کپ 2022 میں پہلا بڑا اپ سیٹ ہوگیا، سعودی عرب نے ورلڈ کپ کی سبے فیورٹ ٹیم ارجنٹینا کو دو ایک سے دھول چٹا دی ۔

دوبارکی عالمی چیمپئن ارجنٹائن ورلڈکپ میں پہلا میچ نہ جیت سکی۔ ارجنٹائن کی طرف سے واحد گول میسی نے پیلنٹی کک پرکیا۔

سعودی عرب کی طرف سے صالح الشیری اورسالم الداوسری نے ایک ایک گول کیا۔ارجنٹائن کے 3 گول کھلاڑیوں کے آف سائیڈ ہونے کی وجہ سے ضائع ہو گئے۔ارجنٹائن کی عالمی رینکنگ تیسری جب کہ سعودی عرب کی عالمی رینکنگ اکیاون ہے۔

شکست کے بعد میسی کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب خطرے میں پڑ گیا ہے کیونکہ ارجنٹائن اور سعودی عرب کے گروپ میں میکسیکو اور پولینڈ کی تگڑی ٹیمیں موجود ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

امور برازیلین فٹبالر پیلے کی حالت تشویشناک، ڈاکٹرز بھی ناامید

پیلے کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے۔ آنتوں کے کینسر میں مبتلا ہونے والے پیلے کیموتھراپی سے بہتری کی جانب نہیں آرہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔