ترکیہ میں زلزلے کے جھٹکے، 20 زائد زخمی

انقرہ :تغیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ترکیہ کے مغربی علاقے میں 6 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 22 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

ترکیہ  کے مختلف علاقوں  میں 20 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔  زلزلے کی شدت  ریکٹر اسکیل  پر  چھ اعشاریہ ایک  ریکارڈ  کی گئی ہے ۔  زلزلے جھٹکے  قبرص  ، یونان ،انگلینڈ  اور  یوکرین  میں بھی  محسوس کئے گئے ہیں ۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ترکیہ کے مغربی علاقے میں 6 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 22 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 2 کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکزصوبہ ڈوزے کے شہر آئیدن پنار سے 15 کلومیٹر دور ریکارڈ کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں استنبول اور انقرہ کے علاوہ بلغاریہ، قبرص، یونان، رومانیہ، برطانیہ اور یوکرین میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ 18 آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

حجاب قانون کا جائزہ شروع

ڈھائی ماہ بعد ایرانی پارلیمنٹ نے حجاب قانون کا جائزہ لینا شروع کر دیا

حجاب سے متعلق قانون کا جائزہ لیا جا رہا ہے، پارلیمنٹ اورعدلیہ حجاب قانون پر کام کر رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔