فٹ بال ورلڈ کپ: آج 8 ٹیمیں ایکشن میں ہونگی

دوحا: فٹ بال ورلڈ کپ: آج 8 ٹیمیں ایکشن میں ہونگی۔ فٹ بال ورلڈ کپ کے پانچویں روز بھی چار مقابلے ہوں گے ، معروف فٹ بالرز کرسٹیانو رونالڈ و اور نیمار جونیئر بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے، پُرتگال کا مقابلہ گھانا سے جبکہ  برازیل کی ٹیم سربیا کے مدمقابل آئے گی۔

میگا ایونٹ میں آج گروپ جی اور گروپ ایچ کی ٹیموں کے میچز ہوں گے، پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر 3 بجے گروپ جی کی ٹیمیں سوئٹزر لینڈ اور کیمرون آمنے سامنے ہوں گی۔

دوسرا میچ شام 6 بجے گروپ ایچ کا ہوگا جس میں یوراگوئے اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں مقابلہ کریں گی۔

اسی گروپ کا دوسرا میچ رات 9 بجے پرتگال اور گھانا کے درمیان ہوگا۔

گروپ جی کا دوسرا اور دن کا چوتھا و آخری میچ رات 12 بجے برازیل اور سربیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

میگا ایونٹ کاپری کوارٹر فائنل رائونڈ 3سے 6دسمبر تک کھیلا جائے گا جس کے بعد کوارٹر فائنل مرحلہ 9 دسمبر سے شروع ہوگا جو 10 دسمبر کو ختم ہوگا۔

میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 13 جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

تیسری پوزیشن کے لئے میچ 17 جبکہ فائنل میچ 18 دسمبر کو لوسیل آئیکونک سٹیڈیم، لوسیل میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

گرائونڈ میں واپسی

رکی پونٹنگ کی صحتیابی کے بعد گرائونڈ میں واپسی

کمنٹری باکس میں کل مجھے سینے میں دو مرتبہ درد محسوس ہوا جس کے 10 سے 15 منٹ بعد میں اسپتال میں تھا جہاں میرا بہترین علاج کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔