حکومت کواپنے طریقے بدلنے چاہئیں اوربے بنیاد دھمکی دینے پر معافی مانگنی چاہیے۔فائل فوٹو
حکومت کواپنے طریقے بدلنے چاہئیں اوربے بنیاد دھمکی دینے پر معافی مانگنی چاہیے۔فائل فوٹو

عمران خان کی جانب سے حملے کا الزام لگانا ناانصافی ہے۔سعد رضوی

لاہور:تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران حکومت کی جانب سے مسلح حملے کی منصوبہ بندی کا الزام لگانا ناانصافی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حافظ سعد حسین رضوی نے لکھا کہ تحریک لبیک پاکستان پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران حکومت کی جانب سے مسلح حملے کی منصوبہ بندی کا الزام لگانا سراسر ناانصافی ہے، ٹی ایل پی کبھی بھی ایسی مذموم سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ حکومت کواپنے طریقے بدلنے چاہئیں اوربے بنیاد دھمکی دینے پر معافی مانگنی چاہیے۔ٹی ایل پی سربراہ نے مزید لکھا کہ ملک میں ہم دہشت گردی کی کسی بھی کارروائی کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے۔

یہ بھی دیکھیں

اسمبلی توڑنےکااعلان

وزیراعلیٰ کے پی کے کا بھی عمران خان کے حکم پر اسمبلی توڑنےکااعلان

 ہم سب عمران خان کے ایم پی ایز ہیں، ملک کی حقیقی آزادی کے لیے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔