تاش کے پتوں سے بنی 50منزلہ عمارت کا عالمی ریکارڈ

چِنگ ڈونگ: چین میں ایک شخص نے ایک دن میں تاش کے پتوں سے 50 منزلہ عمارت بنا کر گینیز عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے شینگ ڈونگ کے شہر چِنگ ڈونگ سے تعلق رکھنے والے ٹائن روئی نے 12 گھنٹوں میں تاش کے پتوں سے بلند ترین گھر بنانے کا ریکارڈ قائم کرنے کا چیلنج اٹھایا اور یہ ریکارڈ صرف 5 گھنٹے 4 منٹ میں مکمل کر لیا۔

پتوں کے اس گھر کی لمبائی 11 فٹ اور 7 انچ ہے۔ ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے اس گھر کو کم از کم 10 منٹ تک کھڑے رہنا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ملزمان نے گاڑی کو دونوں اطراف سے گولیوں کا نشانہ بنایا۔فائل فوٹو

فیصل آباد: مرید نے تعویذ کے اثر نہ کرنے پر پیر کو قتل کردیا

مرید محمد حسن نے بیوی سے صلح کیلئے پیر بابا سے تعویذ لیا مگر اثر الٹا ہوا اور دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی