LPG کا گھریلو سلنڈر 139روپے 13پیسے مہنگا

اسلام آباد(اُمت نیوز)ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 139روپے 13پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے۔
یکم دسمبر سے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2548 روپے 29 پیسے مقرر کردی گئی۔۔
11روپے 79 پیسے مہنگی ہونے کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 215 روپے 95 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق یکم دسمبر سے ایل پی جی کے 11.8کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2548 روپے 29 پیسے ہو گیا ہے جس کی قیمت نومبر میں 2409 روپے 13پیسے تھی۔
ایل پی جی کی فی کلو قیمت 11روپے 79پیسے بڑھ گئی، ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 215 روپے 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔