گرائونڈ میں واپسی

رکی پونٹنگ کی صحتیابی کے بعد گرائونڈ میں واپسی

آسٹریلیا (اُمت نیوز)آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ اسپتال میں کچھ دیر علاج کرانے کے بعد واپس کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے۔
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز گراؤنڈ سے ہی رکی پونٹنگ نے اپنی طبیعت سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا۔
رکی پونٹنگ نے کہا کہ کل کافی لوگ گھبراگئے تھے، سچ بتاؤں تو میں بھی ڈر گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کمنٹری باکس میں کل مجھے سینے میں دو مرتبہ درد محسوس ہوا جس کے 10 سے 15 منٹ بعد میں اسپتال میں تھا جہاں میرا بہترین علاج کیا گیا۔
سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ آج بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔
اس موقع پر رکی پونٹنگ نے مذاقیہ انداز میں کہا کہ کل برا یہ ہوا کہ میں کرکٹ نہیں دیکھ سکا۔
علاوہ ازیں رکی پونٹنگ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ نئی صبح کے ساتھ میں واپس آ گیا ہوں۔
انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ جسٹن لینگر نے میرا خیال رکھا جب میں نے سینے میں درد کا انہیں بتایا۔