بغیر حجاب عالمی مقابلے

بغیر حجاب عالمی مقابلے میں حصہ کیوں لیا؟ایرانی کوہ پیما کا گھر مسمار

ایران (اُمت نیوز)بغیر حجاب عالمی مقابلے میں حصہ لینے والی ایرانی کوہ پیما الناز رکابی کا ایران میں گھر مسمار کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی کوہ پیما الناز رکابی نے رواں سال اکتوبر میں جنوبی کوریا میں کوہ پیمائی کے عالمی مقابلے میں بغیر حجاب شرکت کی تھی۔
ان کے اس عمل پر ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت پر احتجاج کرنے والے مظاہرین نے انہیں سراہا تھا اور ہیرو قرار دیا تھا۔
بعد ازاں خاتون کوہ پیما نے وطن واپسی پر اپنے عمل پر معافی بھی مانگی تھی۔
رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں خاتون کوہ پیما کا گھر گراتے ہوئے دیکھایا گیا ہے اور اس ویڈیو میں الناز کے ایتھلیٹ بھائی بھی روتے نظر آئے۔
اس حوالے سے مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ الناز رکابی کی فیملی کے پاس گھر کی تعمیر کا پرمٹ نہیں تھا جس کے باعث مکان گرایا گیا۔