بشری بی بی اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو لیک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ راہ عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اورپی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔مبینہ آڈیو میں گھڑیوں کی خریدوفروخت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔آڈیو میں بشری بی بی بی کی مبینہ گفتگو میں سنا جا سکتا ہے کہ انہوں نے کہا خان صاحب نے کہا ہے ان کی کچھ گھڑیاں ہیں وہ آپ بیچ دیں۔

بشری بی بی کہتی ہیں کہ گھڑیاں عمران  خان کے استعمال کی نہیں ہیں لہٰذا وہ چاہ رہے ہیں آپ انہیں بیچ دیں۔جس پر زلفی بخاری جواب دیتے ہیں کہ ضرور مرشد، کر دوں گا۔زلفی بخاری کی جانب سے تاحال مبینہ آڈیو پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی آڈیو سامنے آچکی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ہی بشری بی بی کی مبینہ لیک آڈیوسوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی ۔

ریحام خان نے اپنے سابق شوہر عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی مبینہ لیک آڈیو اپنے سوشل میڈیا اکانٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ان کا ایک جملہ(ارسلان بیٹا آپ نے تو سوشل میڈیا پر Letter )خط کو اٹھانا تھا، (آپ لوگ تو لیٹر کی بات سن کر ہی بھاگ جاتے ہو)دہرایا ہے۔ واضح رہے کہ بشری بی بی کی یہ مبینہ لیک آڈیو چند ماہ قبل لیک ہوئی تھی جسے اب ریحام خان نے دوبارہ اپلوڈ کیا ہے