54 بچوں کے باپ عبدالمجید مینگل انتقال کرگئے

نوشکی(اُمت نیوز)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 54 بچوں کے باپ عبدالمجید مینگل انتقال کرگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی سے تعلق رکھنے والے عبد المجید مینگل حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔
75 سالہ عبدالمجید مینگل نے 6 شادیاں کررکھی تھیں، ان کی پہلی شادی 18 برس کی عمر میں ہوئی تھی جبکہ دو بیویاں ان کی زندگی میں وفات پاگئیں تھی۔
مجید مینگل کو بدھ کو کلی مینگل قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سال 2017 کی مردم شماری کے دوران عبدالمجید میڈیا کی سرخیوں میں آئے تھے، ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ بچوں کی کفالت اور انہیں اچھی تعلیم دلانے کے لیے ہمیشہ سخت محنت کی اور بڑے بچوں اعلیٰ تعلیم دلوائی تاہم اب میں بوڑھا ہوگیا ہوں۔
عبدالمجید مینگل کے گھر 54 بچوں اور بچیوں کی پیدائش ہوئی تھیں۔ ان کے 12 سے زائد بچے خوراک کی قلت کے باعث فوت ہوگئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم شہباز شریف کایوم یکجہتی کشمیر کےموقع پر پیغام

اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا حل طلب مسائل جموںو کشمیر کاتنازع ہے۔ بھارت نے جموںو کشمیر پر 75 سال سے نا جائز قبضہ کررکھا ہے۔