ننھے بچے کی میمنے کو سردی سے بچانے کی ویڈیو وائرل

ننھے بچے کی میمنے (بکری کے بچے) کو سردی سے بچانے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
سردی کا موسم آتے ہی انسانوں کے ساتھ چرند پرند بھی متاثر ہوتے ہیں اور ہر کوئی اس سے بچنے کیلئے مختلف طریقے اختیار کرتا ہے۔
جہاں ہم لوگ سردی کم کرنے کیلئے گرم کپڑوں اور بستروں کا استعمال کرتے ہیں وہیں آگ جلاکر اس کی شدت کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ایسی ہی ایک وائرل ویڈیو میں چھوٹے بچے کو بکری کے بچے کو سردی سے بچانے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شدید سردی میں ایک بچہ آگ کے سامنے بیٹھ کر اپنے ہاتھ سک رہا ہے اور ساتھ ہی اپنے پاس موجود بکری کے بچے کے جسم پر گرم ہاتھ پھیرتے ہوئے اسے سردی سے بچانے کی کوشش کررہا ہے۔
بچے کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے اور لوگ اس کے اقدام کو خوب سراہتے بھی نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم شہباز شریف کایوم یکجہتی کشمیر کےموقع پر پیغام

اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا حل طلب مسائل جموںو کشمیر کاتنازع ہے۔ بھارت نے جموںو کشمیر پر 75 سال سے نا جائز قبضہ کررکھا ہے۔