کرونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی، 14 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 085 کرونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 085 کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 11 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 0.36 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 19 کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 250 کرونا ٹیسٹ، 09 مریضوں کی حالت تشویشناک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔