ملزمان نے گاڑی کو دونوں اطراف سے گولیوں کا نشانہ بنایا۔فائل فوٹو
ملزمان نے گاڑی کو دونوں اطراف سے گولیوں کا نشانہ بنایا۔فائل فوٹو

فیصل آباد: مرید نے تعویذ کے اثر نہ کرنے پر پیر کو قتل کردیا

فیصل آباد:  مرید نے تعویذ کے اثر نہ کرنے پر پیر کو  کردیا۔تعویذ کے کام نہ کرنے پر مرید نے 10 روز قبل پیر ساجد کو اغواء کیا اور قتل کرکے لاش نہر میں پھنک دی۔ پولیس حکام کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں مرید محمد حسن نے بیوی سے صلح کیلئے پیر بابا سے تعویذ لیا مگر اثر الٹا ہوا اور دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔

مقتول کے بھائی صابر کا کہنا ہے کہ جب مرید کے گھر سے اس کی بیوی کے گھر والے سامان اٹھا رہے تھے اس وقت وہ آیا اور بھائی کو ساتھ لے گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے کام کروانے کیلئے پیر کو ہزاروں روپے نذرانہ دیا تھا، یہ رقم تھوڑی تھوڑی کرکے دی گئی تھی، پولیس نے ایک ہفتہ کے اندر ہی ملزم کو گرفتار کرلیا، اس کے ساتھی کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

ائیرانڈیا کی پروازسے شروع ہونیوالاپیشاب کیس بھارتی عدالت میں پہنچ گیا

34 سالہ بھارتی شہری شنکر مشرا پر الزام سے ہوئیں کہ اس نے نیو یارک سے نئی دہلی آنے والی پرواز کے دوران ایک 70 سالہ بھارتی خاتون پر پیشاب کر دیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔