کراچی : حوالہ ہنڈی کرنے میں ملوث 8 ملزمان گرفتار

کراچی: ایف آئی اے نے کروڑوں روپے کے حوالہ ہنڈی کرنے میں ملوث 8 ملزمان گرفتار کرلئے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد عمران، محمد دانش، کاشف عابد، محمد عامر، علی اصغر، عبد الروف، شیخ عبداللہ اور محمد جنید شامل ہیں۔

ایف آئی اے حکام قکے مطاب گرفتارملزمان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی سے استفادہ کرنے والے افراد کی فہرستیں بھی برآمد ہوئی ہیں، جب کہ ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی مختلف ملکی و غیر ملکی کرنسی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے برآمد اشیاء میں مختلف رجسٹرز، واوچرز، بینک ڈپازٹس سلپس،اکاونٹس کی تفصیلات اور دیگر دستاویزات بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے، جب کہ ملزمان کی نشاندہی پر مختلف کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

جرمانے معاف

7 ماہ کے دوران برآمدات میں 7فیصد کمی

جولائی تا جنوری 7 ماہ کے عرصے میں ملکی برآمدات7.16 فیصد کمی سے16 ارب46 کروڑ ڈالرز رہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔