ملیر میں بے روزگاری سے تنگ شخص پھندے سے جھول گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملیر میں بےروزگاری سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق سعود آباد کے علاقے ملیر نشتر اسکوائرکے قریب گھر میں پھندا لگی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچ گئی،لاش کو ایمبولنس کی مددسے جناح اسپتال منتقل کیاگیا، جہاں متوفی کی شناخت 42سالہ عمران ولد ہاشم کے نام سے ہوئی۔
ایس ایچ او ذوالفقار حیدر نے بتایاکہ متوفی نے دوشادیاں کررکھی تھیں، اور دونوں بیویوں سے بچے بھی تھے، مالک مکان نے پولیس کو بتایا کہ ہمارے گھر میں شادی کی تقریب تھی،متوفی کو اتوار کی صبح گیارہ بجے کےقریب گھر سے نیچے اترتے ہوئے دیکھا تھا، پولیس کے مطابق اہلیہ اپنےشوہر کے موبائل فون نمبر پر کافی دیر تک فون کرتی رہی نہ اٹینڈ ہونے پر مالک مکان کو فون کیا۔

انکا بڑا بیٹا اوپرگیا تو عمران کی پھندا لگی لاش دیکھ کراہلخانہ کو بتایا اور پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی لے لئے لاش کو اسپتال منتقل کیا اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی، پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ متوفی کافی عرصے سے بے روزگار تھا اور قرض دار بھی تھا، تاہم ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس مزید جانچ کررہی ہےْ

یہ بھی دیکھیں

لاہورسمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان

اسلام آباد میں موسم سرداور ابرآلو رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔رات کے وقت بارش کے امکانات ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔