پی ٹی آئی  کے مزید 43ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

اسلام آباد: پی ٹی آئی  کے مزید 43ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلئے گئے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے، قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اب منحرف ارکان ہی باقی بچے ہیں،پی ٹی آئی کے اب تک 124ارکان کے استعفے منظور کر لئے گئے۔

قومی اسمبلی میں تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اب صرف منحرف ارکان ہی باقی بچے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے اراکینِ قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی تھی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ہم 45 اراکینِ قومی اسمبلی اپنے استعفے واپس لے رہے ہیں، اسپیکر اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو استعفے واپس لینے کا بتا دیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ اسپیکر اگر استعفے منظور کرتے ہیں تو ہمیں ڈی نوٹیفائی نہ کیا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم شہباز شریف کایوم یکجہتی کشمیر کےموقع پر پیغام

اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا حل طلب مسائل جموںو کشمیر کاتنازع ہے۔ بھارت نے جموںو کشمیر پر 75 سال سے نا جائز قبضہ کررکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔