تھائی لینڈ میں وین، کارسے ٹکرا گئی، بچوں سمیت11 ہلاک

بیجنگ(امت نیوز) تھائی لینڈ میں چین کے نئے قمری سال کے آغاز پر سیاحتی مقام سے آنے والی مسافر وین ایک کار سے ٹکرا گئی، اور آگ بھڑک اُٹھی، جس کے باعث 11 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وین میں حادثے کے وقت موجود مسافروں میں سے صرف ایک نوجوان اپنی جان بچا سکا۔ کسی اور مسافر کو وین سے نکلنے کی مہلت بھی نہ مل سکی،زندہ بچ جانے والے واحد مسافر 20 سالہ طالب علم نے بتایا کہ حادثے کے وقت میں سو رہا تھا، آنکھ کھلی تو خوفناک منظر دیکھا، پچھلے حصے میں آگ لگی تھی، میں نے دروازے پر لاتیں مار کر شیشہ توڑا اور بمشکل رینگتے ہوئے نکلا،جیسے ہی میں وین سے باہر نکلا، زور دار دھماکا ہو گیا اور پوری وین دیکھتے ہی دیکھتے شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔ اندر سے مسافروں کے چیخوں کی آواز سنائی دے رہی تھیں لیکن میں کچھ نہ کرسکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کا پتہ چلانا مشکل ہے کہ حادثہ کس کی غلطی سے پیش آیا۔

یہ بھی دیکھیں

ہندو انتہا پسند گرو کا مسلمانوں پر عورتوں کو اغوا کرنے کا الزام

مسلمان پانچ وقت کی نماز پڑھ کر سمجھتے ہیں جو چاہیں کرتے پھریں چاہے ہو کسی ہندو عورت کا اغوا ہی کیوں نہ ہو، بابا رام دیو کی ہرزا سرائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔