وکیل صاحب کبھی آپ نے اپنے موکل سے دوا لی ہے؟۔فائل فوٹو
وکیل صاحب کبھی آپ نے اپنے موکل سے دوا لی ہے؟۔فائل فوٹو

مالی ڈاکٹرکے عہدے پر ترقی کیلیے عدالت پہنچ گیا

کراچی:ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ایسٹ کا مالی ڈاکٹرکے عہدے پر ترقی کیلیے عدالت پہنچ گیا،ہومیو پیتھی کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے مجھے ڈاکٹرکے عہدے پر ترقی دی جائے۔

سندھ ہائیکورٹ میں مالی کی جانب سے ڈاکٹرکےعہدے پر ترقی نہ دینے سے متعلق درخواست پرجسٹس اقبال کلہوڑو نے سماعت کی .

سندھ ہائیکورٹ میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ایسٹ کے ہیڈ مالی نے درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ادارے میں ہیڈ مالی کے عہدے پر تعینات ہوں، ہومیو پیتھی کی ڈگری حاصل کی ہوی ہے، کارپوریشن میں آسامی بھی ہے لیکن ادارہ تعینات نہیں کر رہا ۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملازمت کی کیا ضرورت ہے اپنا کلینک کھول لیں، جسٹس اقبال کلہوڑو نے دوران سماعت کہا کہ ہم اور آپ کے وکیل آپ کے کلینک دوا لینے آ جائیں گے ،

عدالت نے وکیل مدعی سے استفسار کیا کہ وکیل صاحب کبھی آپ نے اپنے موکل سے دوا لی ہے؟ وکیل ڈی ایم سی نے کہا کہ درخواست قابل سماعت نہیں، مسترد کر دی جائے،جسٹس اقبال کلہوڑو نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

یہ بھی دیکھیں

وکی پیڈیا کا پاکستان میں بندش پربیان آگیا

یکم فروری کو پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ 48گھنٹوں کیلئے وکی پیڈیا کی سروس کو ڈی گریڈ کردیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔