پٹرول مہنگا

پاکستان نے آئی ایم ایف کو گیس، پیٹرول مہنگا کرنےکی یقین دہانی کرادی

روپے کی قدر میں اضافے کو مصنوعی طریقے سے نہ روکا جائے، بجلی پر سبسڈی بھی ختم کی جائے،آئی ایم ایف کامطالبہ

 

اسلام آباد(امت نیوز)گیس جلد بھی مہنگی کریں گے،پیٹرول پر لیوی بھی بڑھائیں گے۔ٹیکس پر پورا لیں گے۔پاکستان نے قرضے کے لیے آئی ایم ایف کو ساری شرطیں ماننے کی یقین دہانی کرادی

آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات میں پاکستان  نے نویں جائزے کے بعد پروگرام بحال کرنے پر اصرار کیا۔اور یقین دلایا کہ گیس جلدی مہنگی کردیں گے،پیٹرول مہنگا اور لیوی بھی بڑھا رہے ہیں، ٹیکس بھی پورا لیں گے، بس آپ قرضہ دے دیں۔

پیٹرول مہنگا ٹیکس وصولیوں کا ہدف مکمل کرنے کی یقین دہانی

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاکرات کے دوران  آئی ایم ایف نے بجلی پر سبسڈی اور مختلف شعبوں کے استثنیٰ ختم کرنے اور ڈالر کی قیمت کنٹرول نہ روکنے کی شرطیں لگا دیں۔پاکستان نے رواں سال کےلیے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف مکمل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

آئی ایم ایف کو پاکستانی وفد نے گیس قیمتوں میں جلد اضافے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی 2022 سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے عالمی مالیاتی ادارے کو بتایا کہ اوگرا اس سلسلے میں فیصلہ سنا چکا ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری جلد ہی کابینہ دے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات پر پی ڈی ایل مرحلہ وار بڑھایا جا رہا ہے۔

پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف کو بتایا کہ گیس کے شعبے کا گردشی قرض بھی ختم کیا جارہا ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر پی ڈی ایل مرحلہ وار بڑھایا جا رہا ہے۔آئی ایم ایف نے پاکستانی وفد سے کہا کہ روپے کی قدر میں اضافے کو مصنوعی طریقے سے نہ روکا جائے، بجلی پر سبسڈی بھی ختم کی جائے، ٹیکس کا جی ڈی پی تناسب بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور مختلف شعبوں کو دیے گئے استثنیٰ کو ختم کیا جائے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کی طرف سے سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کی سربراہی میں وفد نے مذاکرات کیے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عطا تارڑ کاجیل بھرو تحریک کے اعلان پر ردعمل

تمام زیر سماعت اور زیر التوا مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں ایسی تحریک چلنے پر واپس لی جاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔