پاکستان سپر لیگ سے قبل بابر اعظم کی بیٹنگ پریکٹس

لاہور(اُمت نیوز) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سے قبل بابر اعظم نے ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ پریکٹس شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق این ایچ پی سی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔قومی ٹیم کےکپتان ٹریننگ سیشن میں تین گھنٹے تک بیٹنگ پریکٹس کرتے رہے

بابر اعظم نے این ایچ پی سی کے کوچز اور انفرادی ٹرینر کے ہمراہ پریکٹس کی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا 8 واں ایڈیشن 13 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔  بابر اعظم پاکستان سپر لیگ     کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ہیں۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

بچپن میں پولیس سے ڈرنے والے کرکٹر نسیم شاہ ڈی ایس پی بن گئے

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنادیا گیا۔ پولیس کی وردی پہنائی گئی ، رینکس بھی لگائے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔