عمرہ ادائیگی کیلئے 25موٹرسائیکل سوار سعودی عرب پہنچ گئے

سعودی عرب(اُمت نیوز) عمرہ ادائیگی کیلئے پاکستان سے 25 موٹر سائیکل سوارسعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔یہ قافلہ 6 جنوری کو لاہور سے چلا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے 25موٹر سائیکل پر مشتمل قافلہ عمر ہ ادائیگی کیلئے ریاض پہنچا ہے ۔سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور اور افسران نے ان کااستقبال کیا ہے۔
پاکستانی سفارتخانے نے بائیکرز کو اعزاز شیلڈ سے نواز اور ان کے استقبالیہ کیلئے تقریب بھی منعقدکی گئی
لاہور سے چلنے والا قافلہ سعودی عرب میں 15 روز قیام کرے گا، پاکستانی موٹرسائیکل سواروں کا گروپ آج ریاض سے مکہ عمرہ کیلئے روانہ ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

لاہورسمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان

اسلام آباد میں موسم سرداور ابرآلو رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔رات کے وقت بارش کے امکانات ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔