کراچی ایئرپورٹ سے سونا اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی (اُمت نیوز) کراچی ایئر پورٹ سے سونا اور غیر ملکی کرنسی بنکاک اسمگل کرنےکی کوشش نا کام بنادی گئی ہے۔ سکیورٹی فورسز کے عملے نے ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
مسافر راحیل نے تمام نقدی اور سونااپنے بیگ میں چھپا رکھاتھا ، اے ایس ایف کے عملے نےسامان کی تلاشی کے دوران نقدی اور سونا برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنائی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے کراچی سے بنکاک جانے والے مسافر سے 1 لاکھ000 15 امریکی ڈالر،000 31 کینیڈین ڈالر اور 50 گرام سونا برآمد کیا ہے۔
مذکورہ نقدی اور سونے کی پاکستانی روپوں میں مالیت 3 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔
ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد قانونی کارروائی کیلئے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

لاہورسمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان

اسلام آباد میں موسم سرداور ابرآلو رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔رات کے وقت بارش کے امکانات ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔